ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں وکشمیر:دہشت گردوں نے دو گھنٹے کے اندر 2بینکوں میں کی لوٹ مار

جموں وکشمیر:دہشت گردوں نے دو گھنٹے کے اندر 2بینکوں میں کی لوٹ مار

Wed, 03 May 2017 21:09:31    S.O. News Service

سری نگر، 3/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو 2گھنٹے کے اندر بینک لوٹ کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے علاقائی دیہاتی بینک سے 5لاکھ روپے لوٹ لئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلا واقعہ دوپہر تقریبا 1.50اور دوسرا واقعہ شام 4بجے پیش آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے اندر بینک لوٹ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔قابل ذکر ہے پیر کو لوٹ مار کی کوشش کے دوران دہشت گردوں نے سات افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔دہشت گردوں نے پیر کو کلگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی ایک کیش وین پر حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں اور 2بینک سیکورٹی اہلکار گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ہلاک ہونے والے افراد بینک کی ایک شاخ میں کیش پہنچانے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر واپس آ رہے تھے۔اس کے اگلے دن دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ہی علاقائی دہاتی بینک کی ایک شاخ سے کیش لوٹ لیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا تھا کہ ضلع کے یاری پورہ میں واقع بینک کی شاخ میں نامعلوم مسلح شخص گھس آئے اور بندوق کی نوک پر 65000روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
 


Share: